مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 3769
حَدَّثَنَا وَهْبٌ ، أَخْبَرَنَا خَالِدٌ ، عَنْ حُمَيْدٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَأْتِي أُمَّ سُلَيْمٍ ، وَيَنَامُ عَلَى فِرَاشِهَا ، وَكَانَ ثَقِيلَ النَّوْمِ كَثِيرَ الْعَرَقِ ، وَكَانَتْ تَأْخُذُ عَرَقَهُ بِقُطْنَةٍ ، فَتَجْعَلُهُ فِي قَارُورَةٍ ، فَتَجْعَلُهُ فِي سُكٍّ عِنْدَهَا .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”نبی کریم ﷺ سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا کے ہاں تشریف لایا کرتے اور ان کے بستر پر آرام فرمایا کرتے تھے، آپ ﷺ گہری نیند سوتے تھے اور آپ ﷺ کو پسینہ بکثرت آتا تھا، چنانچہ وہ آپ ﷺ کے پسینہ مبارک کو روئی کے ایک ٹکڑے سے جذب کر لیتیں اور اسے ایک شیشی میں جمع کرتیں، پھر اسے اپنے پاس موجود ایک خاص مرکب خوشبو (سُک) میں شامل کر لیا کرتی تھیں۔“