مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 3763
حَدَّثَنَا وَهْبٌ ، أَخْبَرَنَا خَالِدٌ ، عَنْ حُمَيْدٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا بِالطَّوِيلِ وَلَا بِالْقَصِيرِ ، شَعَرُهُ إِلَى شَحْمَةِ أُذُنَيْهِ ، لَيْسَ بِالْجَعْدِ وَلَا السَّبْطِ .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”نبی کریم ﷺ (جسمانی ساخت کے اعتبار سے) نہ تو بہت زیادہ طویل القامت تھے اور نہ ہی پستہ قد، آپ ﷺ کے موئے مبارک کانوں کی لو تک پہنچتے تھے اور وہ نہ تو بہت زیادہ گھنگھریالے تھے اور نہ ہی بالکل سپاٹ یا سیدھے تھے۔“