مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 3747
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ، حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : مَرَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي نَفَرٍ مِنْ أَصْحَابِهِ ، فَإِذَا صَبِيٌّ عَلَى ظَهْرِ الطَّرِيقِ ، فَخَشِيَتْ أُمُّهُ أَنْ يُوطَأَ ، فَسَعَتْ تَقُولُ : ابْنِي ابْنِي ، فَأَخَذَتْهُ ، فَقَالَ الْقَوْمُ : يَا رَسُولَ اللهِ ، مَا كَانَتْ هَذِهِ لِتُلْقِيَ ابْنَهَا فِي النَّارِ ، فَقَالَ : وَلَا اللهُ يُلْقِي حَبِيبَهُ فِي النَّارِ .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ اپنے چند صحابہ کے ہمراہ گزر رہے تھے کہ راستے میں ایک بچہ نظر آیا، اس کی ماں کو یہ اندیشہ ہوا کہ کہیں اسے روند نہ دیا جائے، چنانچہ وہ ”میرا بچہ! میرا بچہ!“ پکارتی ہوئی دوڑی اور اسے اٹھا لیا، اس پر لوگوں نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! یہ خاتون اپنے بیٹے کو کبھی آگ میں نہیں ڈال سکتی“، تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اور اللہ تعالیٰ بھی اپنے محبوب کو آگ میں نہیں ڈالے گا۔“