مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 3744
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى النَّرْسِيُّ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ بَيْعِ الثَّمَرِ حَتَّى يَزْهُوَ ، وَعَنْ بَيْعِ الْعِنَبِ حَتَّى يَسْوَدَّ ، وَعَنْ بَيْعِ الْحَبِّ حَتَّى يَشْتَدَّ .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ”پھلوں کی بیع سے اس وقت تک منع فرمایا جب تک کہ وہ رنگ نہ بدل لیں (یعنی پک کر تیار نہ ہو جائیں)، اور انگور کی فروخت سے منع فرمایا جب تک کہ وہ سیاہ (یعنی پختہ) نہ ہو جائیں، اور غلے کی خرید و فروخت سے بھی منع فرمایا یہاں تک کہ وہ (سٹے میں) سخت اور مضبوط ہو جائے۔“