مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 3740
حَدَّثَنَا سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنْ حُمَيْدٍ الطَّوِيلِ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ بَيْعِ الثِّمَارِ حَتَّى تُزْهِيَ ، فَقِيلَ : وَمَا تُزْهِي ؟ قَالَ : حَتَّى تَحْمَرَّ ، قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : أَرَأَيْتَ إِنْ مَنَعَ اللهُ الثَّمَرَةَ فَبِمَ يَأْخُذُ أَحَدُكُمْ مَالَ أَخِيهِ ؟ .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے پھلوں کی خرید و فروخت سے اس وقت تک منع فرمایا جب تک کہ وہ پختہ نہ ہو جائیں، عرض کیا گیا کہ پختہ ہونے سے کیا مراد ہے؟ تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”یہ کہ وہ سرخ ہو جائیں“، نیز رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: «أَرَأَيْتَ إِنْ مَنَعَ اللَّهُ الثَّمَرَةَ فَبِمَ يَأْخُذُ أَحَدُكُمْ مَالَ أَخِيهِ؟» ”بھلا یہ تو بتاؤ کہ اگر اللہ تعالیٰ پھل کی پیداوار ہی روک دے تو تم میں سے کوئی کس بنیاد پر اپنے بھائی کا مال وصول کرے گا؟“