مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 3733
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ حُمَيْدٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَرَجَ إِلَى الصَّلَاةِ وَقَدْ أُقِيمَتْ ، فَعَرَضَ لَهُ رَجُلٌ فَكَلَّمَهُ حَتَّى كَادَ الْقَوْمُ أَنْ يَنْعَسُوا .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”نبی کریم ﷺ نماز کی ادائیگی کے لیے تشریف لائے جبکہ نماز کی اقامت کہی جا چکی تھی، پس ایک شخص آپ ﷺ کے سامنے آگیا اور آپ ﷺ سے گفتگو کرنے لگا، آپ ﷺ اس سے محوِ کلام رہے یہاں تک کہ (انتظار کی طوالت کی وجہ سے) صحابہ کرام قریب تھا کہ اونگھنے لگ جاتے۔“