مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الْقُرَشِيُّ ، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ ، قَالَ : وَأَخْبَرَنِي سَالِمٌ أَنَّهُ سَمِعَ مُحَمَّدَ بْنَ عَمْرِو بْنِ عُثْمَانَ يُحَدِّثُ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنَّ الْجُهَنِيَّ ، قَالَ : يَا رَسُولَ اللهِ نَحْنُ بِحَيْثُ قَدْ عَلِمْتَ ، وَلَا نَسْتَطِيعُ أَنْ نَحْضُرَ الشَّهْرَ ، فَأَخْبِرْنَا بِلَيْلَةِ الْقَدْرِ ، قَالَ : احْضُرِ السَّبْعَ الْأَوَاخِرَ مِنَ الشَّهْرِ ، قَالَ : لَا أَسْتَطِيعُ ذَلِكَ ، قَالَ : الْتَمِسْهَا لَيْلَةَ سَابِعَةٍ تَبْقَى ، وَهِيَ هَذِهِ اللَّيْلَةُ ، قَالَ : قُلْتُ : يَا رَسُولَ اللهِ ، هَذِهِ لَيْلَةُ ثَلَاثٍ وَعِشْرِينَ ، وَهِيَ لِثَمَانٍ بَقِينَ ، فَقَالَ : كَذَا هَذَا الشَّهْرُ يَنْقُصُ ، وَهِيَ سَبْعٌ بَقِينَ .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ قبیلہ جہینہ کے ایک شخص نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! ہم (شہر سے دور) ایسے مقام پر رہتے ہیں جیسا کہ آپ کے علم میں ہے اور ہم پورے مہینے حاضر ہونے کی استطاعت نہیں رکھتے، لہٰذا آپ ہمیں لیلۃ القدر کے بارے میں بتا دیجیے۔“ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”مہینے کی آخری سات راتوں میں حاضر ہو جایا کرو۔“ اس نے عرض کیا کہ میں اس کی بھی طاقت نہیں رکھتا، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”پھر اسے اس رات میں تلاش کرو جب سات راتیں باقی رہ جائیں، اور وہ یہی رات ہے۔“ اس نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! یہ تئیسویں رات ہے اور (تیس کے حساب سے) آٹھ راتیں باقی ہیں؟“ تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”یہ مہینہ اسی طرح کم ہو جاتا ہے (یعنی کبھی انتیس کا ہوتا ہے) اور (اس حساب سے) اب سات ہی راتیں باقی ہیں۔“