❮
❯
حدیث نمبر: 3686
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ نُمَيْرٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ : جَاءَ جِبْرِيلُ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ يَوْمٍ ، وَهُوَ حَزِينٌ جَالِسٌ قَدْ ضَرَبَهُ بَعْضُ أَهْلِ مَكَّةَ قَالَ : فَقَالَ : فَعَلَ بِي هَؤُلَاءِ وَفَعَلُوا ، قَالَ : تُحِبُّ أَنْ أُرِيَكَ آيَةً ؟ فَنَظَرَ إِلَى شَجَرَةٍ مِنْ وَرَاءِ الْوَادِي فَقَالَ : ادْعُ تِلْكَ الشَّجَرَةَ ، فَدَعَاهَا ، فَجَاءَتْ تَمْشِي حَتَّى قَامَتْ بَيْنَ يَدَيْهِ ، فَقَالَ لَهَا : ارْجِعِي ، فَرَجَعَتْ حَتَّى عَادَتْ إِلَى مَكَانِهَا ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : حَسْبِي .
ترجمہ

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک دن سیدنا جبرائیل علیہ السلام نبی کریم ﷺ کے پاس آئے، اس وقت آپ ﷺ غمگین حالت میں بیٹھے ہوئے تھے کیونکہ اہل مکہ میں سے بعض نے آپ ﷺ کو زدوکوب کیا تھا، آپ ﷺ نے (اپنی کیفیت بیان کرتے ہوئے) فرمایا: ”ان لوگوں نے میرے ساتھ ایسا ایسا سلوک کیا ہے،“ جبرائیل علیہ السلام نے عرض کی: ”کیا آپ چاہتے ہیں کہ میں آپ کو کوئی نشانی دکھاؤں؟“ پس آپ ﷺ نے وادی کے پیچھے ایک درخت کی طرف دیکھا تو انہوں نے عرض کی: ”اس درخت کو بلائیے،“ آپ ﷺ نے اسے بلایا تو وہ چلتا ہوا آیا یہاں تک کہ آپ ﷺ کے سامنے آ کھڑا ہوا، پھر آپ ﷺ نے درخت سے فرمایا: «ارْجِعِي» ”واپس چلی جا،“ تو وہ واپس چلا گیا یہاں تک کہ اپنی (اصل) جگہ پر پہنچ گیا، اس پر نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”میرے لیے یہی کافی ہے۔“

حوالہ حدیث مسند أبي يعلى الموصلي / مسند أنس بن مالك / حدیث: 3686
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح على شرط مسلم
تخریج حدیث «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ :قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح على شرط مسلم . »
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 4028، وأخرجه مسند أحمد برقم: 11702، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 2226، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3674»