مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
أَبُو سُفْيَانَ ، عَنْ أَنَسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : جَاءَ جِبْرِيلُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمًا وَهُوَ جَالِسٌ حَزِينٌ - وَقَدْ ضَرَبَهُ بَعْضُ أَهْلِ مَكَّةَ - فَقَالَ : مَا لَكَ ؟ قَالَ : فَعَلَ بِي هَؤُلَاءِ وَفَعَلُوا ، قَالَ : تُحِبُّ أَنْ أُرِيَكَ آيَةً ؟ قَالَ : نَعَمْ ، قَالَ : فَنَظَرَ إِلَى شَجَرَةٍ مِنْ وَرَاءِ الْوَادِي ، فَقَالَ : ادْعُ تِلْكَ الشَّجَرَةَ ، قَالَ : فَدَعَاهَا ، فَجَاءَتْ تَمْشِي حَتَّى قَامَتْ بَيْنَ يَدَيْهِ ، فَقَالَ لَهَا : ارْجِعِي ، قَالَ : فَرَجَعَتْ إِلَى مَكَانِهَا .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک مرتبہ حضرت جبریل علیہ السلام نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے جبکہ آپ ﷺ غمگین بیٹھے تھے، اور اہل مکہ میں سے کسی نے آپ ﷺ کو مارا (تکلیف پہنچائی) تھی، تو جبریل علیہ السلام نے عرض کیا کہ آپ کو کیا ہوا ہے؟ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”ان لوگوں نے میرے ساتھ یہ یہ سلوک کیا ہے۔“ انہوں نے عرض کیا: کیا آپ پسند فرماتے ہیں کہ میں آپ کو کوئی نشانی (معجزہ) دکھاؤں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہاں۔“ پس انہوں نے وادی کی دوسری جانب ایک درخت کی طرف دیکھا اور عرض کیا کہ آپ اس درخت کو بلائیے، آپ ﷺ نے اسے بلایا تو وہ چلتا ہوا آیا یہاں تک کہ آپ ﷺ کے سامنے آ کھڑا ہوا، پھر آپ ﷺ نے اس سے فرمایا: ”واپس چلا جا۔“ تو وہ درخت اپنی جگہ پر واپس چلا گیا۔