مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكَّارٍ ، مَوْلَى بَنِي هَاشِمٍ ، حَدَّثَنَا عَطَّافُ بْنُ خَالِدٍ الْمَخْزُومِيُّ ، حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ أَسْلَمَ قَالَ : صَلَّيْتُ الظُّهْرَ مَعَ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ثُمَّ انْصَرَفْنَا إِلَى أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ ، فَلَمَّا دَخَلْنَا عَلَيْهِ قَالَ : قَدْ صَلَّيْتُمْ ؟ قُلْنَا : نَعَمْ ، فَقَالَ : يَا جَارِيَةُ هَلُمِّي لِي وَضُوءًا ، مَا صَلَّيْتُ وَرَاءَ إِمَامٍ بَعْدَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَشْبَهَ صَلَاةً بِرَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ إِمَامِكُمْ هَذَا ، قَالَ زَيْدٌ : وَكَانَ عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ يُتِمُّ الرُّكُوعَ وَالسُّجُودَ ، وَيُخَفِّفُ الْقِيَامَ وَالْقُعُودَ .
زید بن اسلم رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ کے ساتھ ظہر کی نماز پڑھی، پھر ہم سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے، جب ہم ان کے پاس پہنچے تو انہوں نے پوچھا: ”کیا تم نماز پڑھ چکے ہو؟“ ہم نے عرض کیا: جی ہاں، تو انہوں نے فرمایا: ”اے لونڈی! میرے لیے وضو کا پانی لاؤ، میں نے رسول اللہ ﷺ کے بعد آپ ﷺ کی نماز سے اس قدر مشابہت رکھنے والی نماز اس امام (یعنی عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ) کے علاوہ کسی اور کے پیچھے نہیں پڑھی۔“ زید بن اسلم رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ: ”عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ رکوع اور سجدہ تو پوری طرح (اطمینان سے) ادا فرماتے تھے، لیکن قیام اور قعدہ میں تخفیف (اختصار) کرتے تھے۔“