مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 3626
حَدَّثَنَا أَبُو هِشَامٍ الرِّفَاعِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ ، حَدَّثَنَا سَمْعَانُ بْنُ مَالِكٍ الْمَالِكِيُّ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ ، قَالَ : جَاءَ أَعْرَابِيٌّ فَبَالَ فِي الْمَسْجِدِ ، فَأَمَرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمَكَانِهِ فَاحْتُفِرَ وَصُبَّ عَلَيْهِ دَلْوٌ مِنْ مَاءٍ ، قَالَ الْأَعْرَابِيُّ : يَا رَسُولَ اللهِ ، الْمَرْءُ يُحِبُّ الْقَوْمَ وَلَمَّا يَعْمَلْ بِعَمَلِهِمْ ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : الْمَرْءُ مَعَ مَنْ أَحَبَّ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک اعرابی (دیہاتی) نے آکر مسجد میں پیشاب کر دیا، جس پر نبی کریم ﷺ نے اس جگہ کے متعلق حکم فرمایا تو اسے (اوپر سے) کھود دیا گیا اور اس پر پانی کا ایک ڈول بہا دیا گیا، پھر اس اعرابی نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! ایک شخص کسی قوم سے محبت رکھتا ہے لیکن اس نے ان جیسے عمل نہیں کیے (تو اس کا کیا انجام ہوگا؟)“، اس پر رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: «الْمَرْءُ مَعَ مَنْ أَحَبَّ» ”آدمی (قیامت کے دن) اسی کے ساتھ ہوگا جس سے وہ محبت کرتا ہے“۔