مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 3625
حَدَّثَنَا أَبُو سَعِيدٍ الْأَشَجُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ لِرَجُلٍ يَسُوقُ بَدَنَةً : ارْكَبْهَا ، قَالَ : إِنَّهَا بَدَنَةٌ ، قَالَ : فَارْكَبْهَا ، قَالَ : إِنَّهَا بَدَنَةٌ ، قَالَ : وَإِنْ ، قَالَ : إِنَّهَا بَدَنَةٌ ، قَالَ : ارْكَبْهَا غَيْرَ مَقْرُوحَةٍ .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ایک شخص کو قربانی کا اونٹ ہانکتے ہوئے دیکھ کر اس سے ارشاد فرمایا: ”تم اس پر سوار ہو جاؤ“، اس شخص نے عرض کی: یہ تو قربانی کا جانور ہے، آپ ﷺ نے دوبارہ فرمایا: ”اس پر سوار ہو جاؤ“، اس نے پھر عرض کی: یہ تو قربانی کا جانور ہے، آپ ﷺ نے فرمایا: ”اگرچہ قربانی کا ہی ہو“، اس نے پھر (تیسری بار) عرض کی کہ یہ قربانی کا اونٹ ہے، تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تم اس پر سوار ہو جاؤ بشرطیکہ وہ زخمی نہ ہو“۔