مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 3584
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا طَلْحَةُ بْنُ يَحْيَى ، عَنْ يُونُسَ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَبِسَ خَاتَمًا مِنْ فِضَّةٍ فِي يَمِينِهِ فِيهِ فَصٌّ حَبَشِيٌّ ، وَكَانَ فَصُّهُ مِمَّا يَلِي كَفَّهُ .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ ﷺ نے اپنے دائیں ہاتھ میں چاندی کی ایک انگوٹھی زیبِ تن فرمائی جس میں حبشی (مُلکِ حبشہ کا) نگینہ جڑا ہوا تھا اور اس انگوٹھی کا نگینہ آپ ﷺ کی ہتھیلی کی جانب (یعنی اندر کی طرف) رہتا تھا۔“