مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 3583
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْمِقْدَامِ الْعِجْلِيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ ، حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ : قَدِمَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَدِينَةَ وَهِيَ مُحَمَّةٌ ، فَحُمَّ النَّاسُ ، فَدَخَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَسْجِدَ وَالنَّاسُ قُعُودٌ يُصَلُّونَ ، فَقَالَ : صَلَاةُ الْقَاعِدِ عَلَى النِّصْفِ مِنْ صَلَاةِ الْقَائِمِ ، قَالَ : فَتَجَشَّمَ النَّاسُ الصَّلَاةَ قِيَامًا .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب نبی کریم ﷺ مدینہ منورہ تشریف لائے تو وہاں وبائی بخار پھیلا ہوا تھا جس کے نتیجے میں لوگ بخار میں مبتلا ہو گئے، پس نبی کریم ﷺ مسجد میں تشریف لائے تو دیکھا کہ لوگ بیٹھ کر نماز پڑھ رہے ہیں، آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”بیٹھ کر نماز پڑھنے والے کا ثواب کھڑے ہو کر نماز پڑھنے والے کے مقابلے میں آدھا ہے“، (سیدنا انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ) یہ سن کر لوگوں نے اجر و ثواب کی خاطر مشقت جھیل کر کھڑے ہو کر نماز پڑھنا شروع کر دی۔