مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُوسَى ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : لَمَّا كَانَ يَوْمُ أُحُدٍ مَرَّ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِحَمْزَةَ - وَقَدْ جُدِعَ أَنْفُهُ وَمُثِّلَ بِهِ - فَقَالَ : لَوْلَا أَنْ تَجِدَ صَفِيَّةُ فِي نَفْسِهَا تَرَكْتُهُ حَتَّى يَحْشُرَهُ اللهُ مِنْ بُطُونِ السِّبَاعِ وَالطَّيْرِ ، فَكُفِّنَ فِي نَمِرَةٍ ، إِذَا خَمَّرَ رَأْسَهُ بَدَتْ رِجْلَاهُ ، وَإِذَا خُمِّرَتْ رِجْلَاهُ بَدَا رَأْسُهُ ، فَخَمَّرُوا رَأْسَهُ ، وَلَمْ يُصَلِّ عَلَى أَحَدٍ مِنَ الشُّهَدَاءِ ، وَقَالَ : أَنَا شَهِيدٌ عَلَيْكُمُ الْيَوْمَ ، وَكَانَ يَجْمَعُ الثَّلَاثَةَ فِي قَبْرٍ ، وَالِاثْنَيْنِ فِي قَبْرٍ ، وَيَسْأَلُ : أَيُّهُمْ كَانَ أَكْثَرَ قُرْآنًا ؟ فَيُقَدِّمُهُ فِي اللَّحْدِ ، وَيُكَفِّنُ الرَّجُلَيْنِ وَالثَّلَاثَةَ فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب احد کا معرکہ ہوا تو رسول اللہ ﷺ سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ کے پاس سے گزرے جن کی ناک کاٹی جا چکی تھی اور ان کے اعضاء کا مثلہ کیا گیا تھا، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اگر یہ خدشہ نہ ہوتا کہ سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا اپنے دل میں رنج محسوس کریں گی تو میں انہیں (اسی حالت میں) چھوڑ دیتا یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ انہیں درندوں کے پیٹوں اور پرندوں کے پوٹوں سے محشور فرماتا۔“ پھر انہیں ایک دھاریدار کملی میں کفن دیا گیا، (وہ اتنی چھوٹی تھی کہ) جب ان کا سر ڈھانپا جاتا تو ان کے پاؤں کھل جاتے اور جب ان کے پاؤں ڈھانپے جاتے تو ان کا سر ظاہر ہو جاتا، چنانچہ صحابہ نے ان کا سر ڈھانپ دیا، اور آپ ﷺ نے (اس وقت) شہداء میں سے کسی پر نمازِ جنازہ نہیں پڑھی اور فرمایا: ”میں آج تم پر گواہ ہوں۔“ آپ ﷺ دو دو اور تین تین شہداء کو ایک ہی قبر میں جمع فرماتے اور دریافت کرتے: ”ان میں سے کس کو قرآن زیادہ یاد ہے؟“ تو (جس کی طرف اشارہ ہوتا) آپ ﷺ اسے لحد میں مقدم رکھتے تھے، اور دو دو تین تین آدمیوں کو ایک ہی کپڑے میں کفن دیا جاتا تھا۔