❮
❯
حدیث نمبر: 3567
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ أَبِي إِسْرَائِيلَ ، وَغَيْرُهُ ، عَنِ ابْنِ الْمُبَارَكِ ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، عَنْ سُفْيَانَ بْنِ حُسَيْنٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : لَمَّا مَرِضَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَضَهُ الَّذِي مَاتَ فِيهِ أَتَاهُ بِلَالٌ فَأَذَّنَ بِالصَّلَاةِ فَقَالَ : يَا بِلَالُ ، قَدْ بَلَّغْتَ ، فَمَنْ شَاءَ فَلْيُصَلِّ وَمَنْ شَاءَ فَلْيَدَعْ ، قَالَ : يَا رَسُولَ اللهِ ، فَمَنْ يُصَلِّي بِالنَّاسِ ؟ قَالَ : مُرُوا أَبَا بَكْرٍ فَلْيُصَلِّ بِالنَّاسِ ، فَلَمَّا تَقَدَّمَ أَبُو بَكْرٍ رُفِعَتِ السُّتُورُ عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَنَظَرْنَا إِلَيْهِ كَأَنَّهُ وَرَقَةٌ بَيْضَاءُ عَلَيْهِ خَمِيصَةٌ سَوْدَاءُ ، فَظَنَّ أَبُو بَكْرٍ أَنَّهُ يُرِيدُ الْخُرُوجَ فَتَأَخَّرَ ، فَأَشَارَ إِلَيْهِ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ صَلِّ مَكَانَكَ ، فَصَلَّى أَبُو بَكْرٍ ، وَمَا رَأَيْنَا رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى مَاتَ مِنْ يَوْمِهِ .
ترجمہ

سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”جب رسول اللہ ﷺ اس مرض میں مبتلا ہوئے جس میں آپ ﷺ کا وصال ہوا، تو سیدنا بلال رضی اللہ عنہ آپ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور نماز کی اطلاع دی، جس پر آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اے بلال! تم نے پیغام پہنچا دیا، اب جو چاہے وہ نماز پڑھے اور جو چاہے وہ چھوڑ دے۔“ سیدنا بلال رضی اللہ عنہ نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! پھر لوگوں کو نماز کون پڑھائے گا؟“ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے کہو کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھائیں۔“ چنانچہ جب سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ امامت کے لیے آگے بڑھے تو رسول اللہ ﷺ کے حجرہ مبارک سے پردے ہٹا دیے گئے، ہم نے آپ ﷺ کی طرف دیکھا تو آپ ﷺ کا رخِ انور (نورانیت اور صفائی میں) گویا کاغذ کا ایک سفید ورق تھا اور آپ ﷺ پر سیاہ رنگ کی ایک دھاری دار چادر تھی، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے یہ گمان کیا کہ شاید آپ ﷺ باہر تشریف لانا چاہتے ہیں، چنانچہ وہ پیچھے ہٹنے لگے تو رسول اللہ ﷺ نے ان کی طرف اشارہ فرمایا کہ ”اپنی جگہ پر ہی رہو“، پس سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے نماز پڑھائی اور اس روز کے بعد ہم نے رسول اللہ ﷺ کا دیدار نہیں کیا یہاں تک کہ اسی دن آپ ﷺ کی وفات ہو گئی۔“

حوالہ حدیث مسند أبي يعلى الموصلي / مسند أنس بن مالك / حدیث: 3567
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ :قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف . »
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف بهذا السياق»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 12680، وأخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 2، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 8933، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3554-3555»