مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 3548
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ : آخِرُ نَظْرَةٍ نَظَرْتُهَا إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ الِاثْنَيْنِ ، كَشَفَ السِّتَارَةَ وَالنَّاسُ خَلْفَ أَبِي بَكْرٍ ، فَنَظَرْتُ إِلَى وَجْهِهِ كَأَنَّهُ وَرَقَةُ مُصْحَفٍ ، فَأَرَادَ النَّاسُ أَنْ يَتَحَرَّكُوا ، فَأَشَارَ إِلَيْهِمْ : أَنِ امْكُثُوا ، وَأَلْقَى السِّجْفَ ، وَتُوُفِّيَ فِي آخِرِ ذَلِكَ الْيَوْمِ .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”آخری بار جب میری نظر رسول اللہ ﷺ پر پڑی تو وہ پیر کا دن تھا، آپ ﷺ نے حجرے کا پردہ ہٹایا جبکہ لوگ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پیچھے (نماز ادا کر رہے) تھے، میں نے آپ ﷺ کے رخِ انور کی طرف دیکھا تو وہ ایسا (روشن اور صاف) تھا گویا مصحف کا کوئی ورق ہو، (آپ ﷺ کو دیکھ کر) لوگوں نے اپنی جگہوں سے حرکت کرنی چاہی تو آپ ﷺ نے انہیں اشارہ فرمایا کہ ”اپنی جگہ پر ٹھہرے رہو“، پھر آپ ﷺ نے پردہ گرا دیا اور اسی دن کے آخری حصے میں آپ ﷺ کا وصال ہو گیا۔“