مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 3519
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، أَخْبَرَنَا ثَابِتٌ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ أُخْتَ الرُّبَيِّعِ بْنِ حَارِثَةَ ، جَرَحَتْ إِنْسَانًا ، فَاخْتَصَمُوا إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالُوا : يَا رَسُولَ اللهِ ، الْقِصَاصَ الْقِصَاصَ ، فَقَالَتْ أُمُّ الرُّبَيِّعِ : يَا رَسُولَ اللهِ أَتَقْتَصُّ مِنْ فُلَانَةَ ؟ ! لَا وَاللهِ لَا تَقْتَصُّ مِنْهَا ، فَمَا زَالَتْ حَتَّى قَبِلُوا الدِّيَةَ ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : إِنَّ مِنْ عِبَادِ اللهِ مَنْ لَوْ أَقْسَمَ عَلَى اللهِ لَأَبَرَّهُ .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ربیع بن حارثہ کی بہن نے ایک شخص کو زخمی کر دیا۔ فریقین نبی ﷺ کے پاس مقدمہ لے گئے اور متاثرہ فریق نے قصاص کا مطالبہ کیا۔ ام ربیع نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! کیا فلاں عورت سے قصاص لیا جائے گا؟ اللہ کی قسم! اس سے قصاص نہیں لیا جائے گا۔ وہ اصرار کرتی رہیں، یہاں تک کہ دوسرے فریق نے دیت قبول کر لی۔ اس پر رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ کے بعض بندے ایسے ہیں کہ اگر وہ اللہ کو قسم دے دیں تو اللہ ان کی قسم پوری فرما دیتا ہے۔“