مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 3515
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ، حَدَّثَنَا عَفَّانُ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، أَخْبَرَنَا ثَابِتٌ، عَنْ أَنَسٍ، أَنَّ أَهْلَ الْيَمَنِ، لَمَّا قَدِمُوا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالُوا: ابْعَثْ مَعَنَا رَجُلًا يُعَلِّمُنَا السَّنَةَ وَالْإِسْلَامَ، فَأَخَذَ بَيْدِ أَبِي عُبَيْدَةَ الْجَرَّاحِ، فَقَالَ: «هَذَا أَمِينُ هَذِهِ الْأُمَّةِ»ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب اہل یمن رسول اللہ ﷺ کی خدمتِ اقدس میں حاضر ہوئے تو انہوں نے عرض کی کہ (اے اللہ کے رسول!) ہمارے ساتھ کسی ایسے شخص کو روانہ فرمائیں جو ہمیں سنت اور اسلام کی تعلیم دے، چنانچہ آپ ﷺ نے سیدنا ابوعبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ کا ہاتھ مبارک تھاما اور ارشاد فرمایا: ”یہ اس امت کے امین (نہایت قابلِ اعتماد اور امانت دار) ہیں۔“