مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، أَخْبَرَنَا ثَابِتٌ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنَّ أُمَّ سُلَيْمٍ كَانَتْ مَعَ أَبِي طَلْحَةَ يَوْمَ حُنَيْنٍ ، وَإِذَا مَعَ أُمِّ سُلَيْمٍ خِنْجَرٌ ، فَقَالَ أَبُو طَلْحَةَ : مَا هَذَا مَعَكِ يَا أُمَّ سُلَيْمٍ ؟ قَالَتِ : اتَّخَذْتُهُ إِنْ دَنَا مِنِّي أَحَدٌ مِنَ الْكُفَّارِ أَبْعَجُ بِهِ بَطْنَهُ .
فَقَالَ أَبُو طَلْحَةَ : يَا نَبِيَّ اللهِ ، أَلَا تَسْمَعُ إِلَى مَا تَقُولُ أُمُّ سُلَيْمٍ ، تَقُولُ كَذَا وَكَذَا ، فَقَالَتْ : يَا رَسُولَ اللهِ ، قَتِّلْ مَنْ بَعْدَنَا مِنَ الطُّلَقَاءِ ، انْهَزَمُوا بِكَ يَا رَسُولَ اللهِ ، قَالَ : يَا أُمَّ سُلَيْمٍ إِنَّ اللهَ قَدْ كَفَى وَأَحْسَنَ .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ غزوۂ حنین کے دن ام سلیم رضی اللہ عنہا ابو طلحہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھیں اور ان کے پاس ایک خنجر تھا۔ ابو طلحہ رضی اللہ عنہ نے پوچھا: اے ام سلیم! یہ کیا ہے؟ انہوں نے کہا: اگر کوئی کافر میرے قریب آیا تو میں اس سے اس کا پیٹ چاک کر دوں گی۔ ابو طلحہ رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: اے اللہ کے نبی! آپ ام سلیم کی بات سن رہے ہیں؟ ام سلیم رضی اللہ عنہا نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! ہمارے بعد اسلام قبول کرنے والے ان طُلقاء کو قتل کر دیجیے؛ یہ آپ کو چھوڑ کر بھاگ گئے تھے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اے ام سلیم! اللہ تعالیٰ کافی ہوا اور اس نے بہت اچھا انتظام فرما دیا۔“