مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 3504
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، حَدَّثَنَا ثَابِتٌ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ يَقُولُ لِامْرَأَةٍ مِنْ أَهْلِهِ : أَمَا تَعْرِفِينَ فُلَانَةَ ؟ فَإِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ عَلَيْهَا وَهِيَ تَبْكِي عَلَى قَبْرٍ ، فَقَالَ لَهَا : اتَّقِي اللهَ وَاصْبِرِي ، فَقَالَتْ لَهُ : إِلَيْكَ عَنِّي ، فَإِنَّكَ لَا تُبَالِي بِمُصِيبَتِي ، قَالَ : وَلَمْ تَكُنْ عَرَفَتْهُ ، فَقِيلَ لَهَا : إِنَّ هَذَا رَسُولُ اللهِ ، فَأَخَذَهَا مِثْلُ الْمَوْتِ ، فَجَاءَتْ عَلَى بَابِهِ ، فَلَمْ تَجِدْ عَلَيْهِ بَوَّابًا ، فَقَالَتْ : يَا رَسُولَ اللهِ إِنِّي لَمْ أَعْرِفْكَ ، فَقَالَ : إِنَّ الصَّبْرَ عِنْدَ أَوَّلِ صَدْمَةٍ .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ اپنے گھر کی ایک خاتون سے فرما رہے تھے: کیا تم فلاں عورت کو جانتی ہو؟ رسول اللہ ﷺ اس کے پاس سے گزرے جبکہ وہ ایک قبر پر رو رہی تھی۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ سے ڈرو اور صبر کرو۔“ اس نے، آپ ﷺ کو نہ پہچانتے ہوئے، کہا: مجھ سے دور رہیے، آپ کو میری جیسی مصیبت نہیں پہنچی۔ پھر اسے بتایا گیا کہ وہ رسول اللہ ﷺ تھے تو اس پر موت جیسی گھبراہٹ طاری ہوگئی۔ وہ آپ ﷺ کے دروازے پر حاضر ہوئی اور وہاں کوئی دربان نہ پایا۔ اس نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میں نے آپ کو پہچانا نہیں تھا۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اصل صبر پہلے صدمے کے وقت ہوتا ہے۔“