مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عَبْدِ الصَّمَدِ ، حَدَّثَنَا أَبِي عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَلِيٍّ ، عَنْ عَوَّامٍ الْبَصْرِيِّ ، عَنْ عَبْدِ الْوَاحِدِ بْنِ زَيْدٍ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : إِنَّ يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَلَيْلَةَ الْجُمُعَةِ أَرْبَعَةٌ وَعِشْرُونَ سَاعَةً ، لَيْسَ فِيهَا سَاعَةٌ إِلَّا وَلِلَّهِ فِيهَا سِتُّمِائَةِ عَتِيقٍ مِنَ النَّارِ ، قَالَ : ثُمَّ خَرَجْنَا مِنْ عِنْدِهِ فَدَخَلْنَا عَلَى الْحَسَنِ فَذَكَرْنَا لَهُ حَدِيثَ ثَابِتٍ ، فَقَالَ : سَمِعْتُهُ ، وَزَادَ فِيهِ : كُلُّهُمْ قَدِ اسْتَوْجَبَ النَّارَ .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”بے شک جمعہ کا دن اور جمعہ کی رات چوبیس گھنٹوں پر مشتمل ہے، ان میں کوئی ایسی گھڑی نہیں ہے مگر یہ کہ اللہ تعالیٰ اس میں جہنم کی آگ سے چھ سو (ایسے افراد) کو آزاد فرماتا ہے (جو دوزخ کے مستحق ہو چکے ہوتے ہیں)۔“ راوی بیان کرتے ہیں کہ پھر ہم سیدنا انس رضی اللہ عنہ کے پاس سے نکل کر حسن رحمہ اللہ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور ان سے ثابت رحمہ اللہ کی (بیان کردہ) اس حدیث کا تذکرہ کیا تو انہوں نے فرمایا: ”میں نے بھی اسے سنا ہے“، نیز انہوں نے اس میں یہ اضافہ بھی نقل فرمایا: ”ان میں سے ہر ایک جہنم کا مستحق ہو چکا ہوتا ہے۔“