مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 3483
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ الْمُقَدَّمِيُّ ، حَدَّثَنَا مَرْحُومُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : كُنْتُ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعِنْدَهُ بِنْتٌ لَهُ ، فَقَالَ أَنَسٌ : فَجَاءَتِ امْرَأَةٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَعَرَضَتْ نَفْسَهَا عَلَيْهِ ، فَقَالَتِ ابْنَتُهُ : مَا أَقَلَّ حَيَاءَهَا ! فَقَالَ : هِيَ خَيْرٌ مِنْكِ ، عَرَضَتْ نَفْسَهَا عَلَى النَّبِيِّ .
ترجمہ
ثابت بنانی رحمہ اللہ سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ میں سیدنا انس رضی اللہ عنہ کے پاس تھا اور ان کی ایک بیٹی بھی ان کے پاس موجود تھی۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ ایک عورت نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئی اور اس نے اپنے آپ کو نکاح کے لیے آپ ﷺ کے سامنے پیش کیا۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ کی بیٹی نے کہا: اس عورت میں حیا کتنی کم ہے! سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے اپنی بیٹی سے فرمایا: ”وہ تم سے بہتر ہے؛ اس نے نبی کریم ﷺ سے نکاح کی رغبت رکھتے ہوئے اپنے آپ کو آپ ﷺ کے سامنے پیش کیا۔“