❮
❯
حدیث نمبر: 3468
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ أَبِي سَارَةَ، حَدَّثَنَا ثَابِتٌ، عَنْ أَنَسٍ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بَعَثَ رَجُلًا مَرَّةً إِلَى رَجُلٍ مِنْ فَرَاعِنَةِ الْعَرَبِ فَقَالَ: «اذْهَبْ فَادْعُهُ لِي». فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّهُ أَعْتَى مِنْ ذَلِكَ. قَالَ: «اذْهَبْ فَادْعُهُ لِي». قَالَ: فَذَهَبَ إِلَيْهِ فَقَالَ: يَدْعُوكَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم. فَقَالَ لِرَسُولِ رَسُولِ اللَّهِ: وَمَا اللَّهُ؟ أَمِنْ ذَهَبٍ هُوَ؟ أَمِنْ فِضَّةٍ هُوَ؟ أَمِنْ نُحَاسٍ هُوَ؟ قَالَ: فَرَجَعَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَأَخْبَرَهُ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَدْ أَخْبَرْتُكَ أَنَّهُ أَعْتَى مِنْ ذَلِكَ، قَالَ لِي كَذَا وَكَذَا. فَقَالَ: «ارْجِعْ إِلَيْهِ الثَّانِيَةَ». فَقَالَ لَهُ مِثْلَهَا، فَرَجَعَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَدْ أَخْبَرْتُكَ أَنَّهُ أَعْتَى مِنْ ذَلِكَ، قَالَ: «ارْجِعْ إِلَيْهِ فَادْعُهُ». فَرَجَعَ إِلَيْهِ الثَّالِثَةَ، قَالَ: فَأَعَادَ عَلَيْهِ ذَلِكَ الْكَلَامَ، فَبَيْنَمَا هُوَ يُكَلِّمُهُ إِذْ بَعَثَ اللَّهُ سَحَابَةً حِيَالَ رَأْسِهِ، فَرَعَدَتْ، فَوَقَعَتْ مِنْهَا صَاعِقَةٌ، فَذَهَبَتْ بِقَحْفِ رَأْسِهِ، فَأَنْزَلَ اللَّهُ: {وَيُرْسِلُ الصَّوَاعِقَ فَيُصِيبُ بِهَا مَنْ يَشَاءُ} [الرعد: 13] الْآيَةُ
ترجمہ

سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک مرتبہ ایک شخص کو عرب کے بڑے سرکشوں میں سے ایک شخص کی طرف (دعوتِ اسلام دینے کے لیے) بھیجا اور فرمایا: ”جاؤ اور اسے میرے پاس بلا کر لاؤ۔“ ان صاحب نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! وہ اس سے کہیں زیادہ متکبر اور سرکش ہے۔ آپ ﷺ نے دوبارہ حکم دیا: ”جاؤ اور اسے میرے پاس بلا کر لاؤ۔“ راوی بیان کرتے ہیں کہ وہ شخص اس کے پاس گیا اور کہا کہ تمہیں رسول اللہ ﷺ بلا رہے ہیں، اس (سرکش) نے رسول اللہ ﷺ کے قاصد سے (نہایت گستاخی سے) پوچھا: اللہ کیا چیز ہے؟ کیا وہ سونے کا بنا ہوا ہے؟ یا چاندی کا ہے؟ یا وہ تانبے کا ہے؟ وہ قاصد رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں واپس آئے اور تمام صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میں نے آپ کو پہلے ہی عرض کر دیا تھا کہ وہ اس سے کہیں زیادہ سرکش ہے، اس نے مجھ سے اس قسم کی باتیں کہی ہیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”دوسری مرتبہ اس کے پاس جاؤ۔“ اس نے پھر وہی گستاخانہ جواب دیا، وہ دوبارہ رسول اللہ ﷺ کے پاس واپس آئے اور اپنی بات دہرائی، آپ ﷺ نے (تیسری مرتبہ) فرمایا: ”اس کے پاس جاؤ اور اسے بلاؤ۔“ چنانچہ وہ تیسری بار اس کے پاس گئے اور اس نے پھر وہی کلمات دہرائے، ابھی وہ اس سے کلام ہی کر رہا تھا کہ اچانک اللہ تعالیٰ نے اس کے سر کے اوپر ایک بادل بھیجا جس میں کڑک ہوئی اور اس سے ایک بجلی گری جس نے اس کے سر کی کھوپڑی اڑا دی، تب اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی: ﴿وَيُرْسِلُ الصَّوَاعِقَ فَيُصِيبُ بِهَا مَنْ يَشَاءُ﴾ ”اور وہی کڑکتی بجلیاں بھیجتا ہے، پھر جس پر چاہتا ہے ان کو گرا دیتا ہے۔“

حوالہ حدیث مسند أبي يعلى الموصلي / مسند أنس بن مالك / حدیث: 3468
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ :قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف . »
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف بهذا التمام: مضى الكلام عليه [برقم 3341]»
«أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2623، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 1710، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 11512، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5741، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3455»