مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 3448
حَدَّثَنَا شَيْبَانُ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ زِيَادٍ الْبُرْجُمِيُّ ، حَدَّثَنَا ثَابِتٌ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مَنْ كَانَ لَهُ ثَلَاثُ بَنَاتٍ أَوْ ثَلَاثُ أَخَوَاتٍ ، فَاتَّقَى اللهَ ، وَأَقَامَ عَلَيْهِنَّ ، كَانَ مَعِي فِي الْجَنَّةِ هَكَذَا ، وَأَوْمَأَ بِالسَّبَّاحَةِ وَالْوُسْطَى .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص کی تین بیٹیاں یا تین بہنیں ہوں، پھر وہ ان کے حقوق کے معاملے میں اللہ سے ڈرے اور ان کی حسنِ معاشرت کے ساتھ مکمل کفالت کرے، تو وہ جنت میں میرے ساتھ اس طرح ہوگا“ اور آپ ﷺ نے اپنی شہادت کی انگلی اور درمیانی انگلی سے اشارہ فرما کر (قربت کو) واضح کیا۔