مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 3408
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي الرَّبِيعِ السَّمَّانُ ، حَدَّثَنَا رُشَيْدٌ أَبُو عَبْدِ اللهِ ، حَدَّثَنَا ثَابِتٌ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ : وَقَفَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى مَجْلِسِ بَنِي سَلِمَةَ فَقَالَ : يَا بَنِي سَلِمَةَ ، مَا الرَّقُوبُ فِيكُمْ ؟ قَالُوا : الَّذِي لَا وَلَدَ لَهُ ، قَالَ : بَلْ هُوَ الَّذِي لَا فَرَطَ لَهُ ، قَالَ : مَا الْمُعْدِمُ فِيكُمْ ؟ قَالُوا : الَّذِي لَا مَالَ لَهُ ، قَالَ : بَلْ هُوَ الَّذِي يَقْدَمُ وَلَيْسَ لَهُ عِنْدَ اللهِ خَيْرٌ .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ بنو سلمہ کی ایک مجلس کے پاس تشریف لائے اور دریافت فرمایا: ”اے بنو سلمہ! تمہارے نزدیک ’رقوب‘ (بے اولاد) کون ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: وہ شخص جس کی کوئی اولاد نہ ہو۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”بلکہ وہ تو وہ ہے جس کا کوئی بچہ (فوت ہو کر) اس سے پہلے آگے نہ گیا ہو (تاکہ وہ اس کے لیے اجر کا باعث بنے)۔“ پھر آپ ﷺ نے دریافت فرمایا: ”تمہارے نزدیک مفلس کون ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: وہ جس کے پاس مال نہ ہو۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”نہیں، بلکہ (حقیقی) مفلس وہ ہے جو (اللہ کے حضور) پیش ہو اور اللہ کے پاس اس کے لیے کوئی بھلائی نہ ہو“۔