مسند أبي يعلى الموصلي
مسند علي بن أبي طالب رضي الله عنه— علی بن ابی طالب کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: علی بن ابی طالب کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 339
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ لَيْثٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، قَالَ : مُرَّ عَلَى عَلِيٍّ بِجِنَازَةٍ ، فَقَامَ نَاسٌ ، فَقَالَ : مَا هَذَا ؟ قَالُوا : أَبُو مُوسَى ، فَقَالَ عَلِيٌّ : إِنَّمَا قَامَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّةً ثُمَّ لَمْ يَقُمْ .
ترجمہ
مجاہد رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے پاس سے ایک جنازہ گزرا تو کچھ لوگ (تعظیماً) کھڑے ہو گئے، جس پر انہوں نے دریافت فرمایا: ”یہ کیا ہے؟“ لوگوں نے عرض کیا کہ سیدنا ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ (ایسا ہی کیا کرتے تھے)، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ (جنازے کے لیے) صرف ایک مرتبہ کھڑے ہوئے تھے، پھر اس کے بعد آپ ﷺ (تعظیماً) نہیں کھڑے ہوئے۔“