مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 3375
حَدَّثَنَا شَيْبَانُ بْنُ فَرُّوخَ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، حَدَّثَنَا ثَابِتٌ الْبُنَانِيُّ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : أُتِيتُ بِالْبُرَاقِ ، وَهُوَ دَابَّةٌ ، أَبْيَضُ طَوِيلٌ ، فَوْقَ الْحِمَارِ وَدُونَ الْبَغْلِ ، يَضَعُ حَافِرَهُ عِنْدَ مُنْتَهَى طَرْفِهِ ، قَالَ : فَرَكِبْتُهُ حَتَّى أَتَيْتُ بَيْتَ الْمَقْدِسِ ، قَالَ : فَرَبَطْتُهُ بِالْحَلْقَةِ الَّتِي يَرْبِطُ بِهَا الْأَنْبِيَاءُ ، ثُمَّ دَخَلْتُ الْمَسْجِدَ فَصَلَّيْتُ فِيهِ رَكْعَتَيْنِ ، ثُمَّ خَرَجْتُ .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”میرے پاس براق لایا گیا—جو کہ ایک سفید رنگ کا طویل القامت جانور ہے، وہ گدھے سے بڑا اور خچر سے چھوٹا ہے اور اپنا سم (کھر) اپنی حدِ نگاہ کی انتہا پر رکھتا ہے—،“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”چنانچہ میں اس پر سوار ہوا یہاں تک کہ بیت المقدس پہنچ گیا،“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”پھر میں نے اسے اس حلقے کے ساتھ باندھ دیا جس سے انبیاء کرام اپنی سواریاں باندھا کرتے تھے، پھر میں مسجد میں داخل ہوا اور اس میں دو رکعت نماز ادا کی، پھر میں وہاں سے باہر آگیا۔“