مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 3374
حَدَّثَنَا شَيْبَانُ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، حَدَّثَنَا ثَابِتٌ ، عَنْ أَنَسٍ : أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَتَاهُ جِبْرِيلُ - وَهُوَ يَلْعَبُ مَعَ الْغِلْمَانِ - فَأَخَذَهُ ، فَصَرَعَهُ ، فَشَقَّ قَلْبَهُ ، فَاسْتَخْرَجَ مِنْهُ عَلَقَةً ، قَالَ : هَذَا حَظُّ الشَّيْطَانِ مِنْكَ ، ثُمَّ غَسَلَهُ فِي طَسْتٍ مِنْ ذَهَبٍ بِمَاءِ زَمْزَمَ ، ثُمَّ لَأَمَهُ ، ثُمَّ أَعَادَهُ فِي مَكَانِهِ ، وَجَاءَ الْغِلْمَانُ يَسْعَوْنَ إِلَى أُمِّهِ - يَعْنِي : ظِئْرَهُ - فَقَالُوا : إِنَّ مُحَمَّدًا قَدْ قُتِلَ ، فَاسْتَقْبَلَتْهُ مُنْتَقِعَ اللَّوْنِ ، قَالَ أَنَسٌ : قَدْ كُنْتُ أَرَى أَثَرَ ذَلِكَ الْمِخْيَطِ فِي صَدْرِهِ .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ بچوں کے ساتھ کھیل رہے تھے کہ جبریل علیہ السلام آئے، آپ ﷺ کو پکڑ کر زمین پر لٹایا، سینہ چاک کیا، دل نکالا، پھر اس میں سے ایک جما ہوا لوتھڑا نکال کر کہا: یہ تم میں شیطان کا حصہ تھا۔ پھر دل کو سونے کے ایک طشت میں زمزم کے پانی سے دھویا، جوڑا اور اپنی جگہ واپس رکھ دیا۔ بچے دوڑتے ہوئے آپ ﷺ کی رضاعی والدہ کے پاس گئے اور کہا: محمد ﷺ کو قتل کردیا گیا ہے۔ وہ آپ ﷺ کے پاس آئیں تو آپ ﷺ کا رنگ بدلا ہوا تھا۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں آپ ﷺ کے سینے پر سلائی کا نشان دیکھا کرتا تھا۔