مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 3369
حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ ، حَدَّثَنَا الْحَارِثُ بْنُ عُبَيْدٍ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : قَالُوا : يَا رَسُولَ اللهِ ، إِنَّا نَكُونُ عِنْدَكَ عَلَى حَالٍ حَتَّى إِذَا فَارَقْنَاكَ نَكُونُ عَلَى غَيْرِهِ ، قَالَ : كَيْفَ أَنْتُمْ وَنَبِيُّكُمْ ؟ قَالُوا : أَنْتَ نَبِيُّنَا فِي السِّرِّ وَالْعَلَانِيَةِ ، قَالَ : لَيْسَ ذَاكُمُ النِّفَاقَ .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ صحابہ کرام نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! ہم جب آپ کی خدمتِ اقدس میں حاضر ہوتے ہیں تو ایک مخصوص (ایمانی) کیفیت میں ہوتے ہیں، یہاں تک کہ جب ہم آپ سے جدا ہوتے ہیں تو ہماری وہ حالت نہیں رہتی۔“ آپ ﷺ نے دریافت فرمایا: ”تم اپنے اور اپنے نبی کے متعلق (ایمان میں) کیسے ہو؟“ انہوں نے عرض کیا: ”آپ ﷺ ہی خلوت اور جلوت (ہر حال) میں ہمارے نبی ہیں۔“ تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”یہ (کیفیت کا بدلنا) نفاق نہیں ہے۔“