مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 3368
حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ ، حَدَّثَنَا الْحَارِثُ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِرَجُلٍ : يَا فُلَانُ ، أَفَعَلْتَ كَذَا وَكَذَا ؟ قَالَ : لَا وَاللهِ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ ، مَا فَعَلْتُ ، وَرَسُولُ اللهِ يَعْلَمُ أَنَّهُ فَعَلَهُ ، فَقَالَ لَهُ : لَقَدْ كَفَّرَ اللهُ عَنْكَ كَذِبَكَ بِتَصْدِيقِكَ بِلَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک شخص سے دریافت فرمایا: ”اے فلاں! کیا تم نے فلاں فلاں کام کیا ہے؟“ اس نے عرض کیا: نہیں، اس اللہ کی قسم جس کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں، میں نے یہ کام نہیں کیا، حالانکہ رسول اللہ ﷺ علم رکھتے تھے کہ اس نے وہ کام کیا ہے، تو آپ ﷺ نے اس سے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے تمہارے «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ» کی سچائی کے ساتھ گواہی دینے کی وجہ سے تمہارے جھوٹ کا کفارہ فرما دیا (یعنی اسے معاف کر دیا) ہے۔“