مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، عَنْ ثَابِتٍ ، قَالَ : قَالَ لَنَا أَنَسٌ : إِنِّي لَا آلُو أَنْ أُصَلِّيَ بِكُمْ كَمَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي بِنَا .
قَالَ ثَابِتٌ : رَأَيْتُ أَنَسًا يَصْنَعُ شَيْئًا لَا أَرَاكُمْ تَصْنَعُونَ ، كَانَ إِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ قَامَ حَتَّى يَقُولَ الْقَائِلُ : لَقَدْ نَسِيَ ، وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ السَّجْدَةِ الْأُولَى قَامَ حَتَّى يَقُولَ الْقَائِلُ : لَقَدْ نَسِيَ .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے ہم سے فرمایا: ”بے شک میں اس بات میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھتا کہ تمہیں بالکل اسی طرح نماز پڑھاؤں جس طرح میں نے رسول اللہ ﷺ کو ہمیں نماز پڑھاتے ہوئے دیکھا ہے“، ثابت رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ کو ایک ایسا عمل کرتے دیکھا جو میں تم لوگوں کو کرتے ہوئے نہیں دیکھتا؛ وہ جب رکوع سے اپنا سر اٹھاتے تو (قومہ کی حالت میں) اتنی دیر تک کھڑے رہتے کہ دیکھنے والا یہ کہنے لگتا کہ ”شاید وہ بھول گئے ہیں“ اور جب وہ پہلے سجدے سے اپنا سر اٹھاتے تو (دوسرے سجدے سے قبل جلسہ میں) اتنی دیر تک بیٹھے رہتے کہ کہنے والا گمان کرتا کہ ”یقیناً وہ بھول گئے ہیں“۔