مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 3324
حَدَّثَنَا هُدْبَةُ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ ثَابِتٍ، عَنْ أَنَسٍ، أَنَّ أَصْحَابَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم كَانُوا يَقُولُونَ، وَهُمْ يَحْفِرُونَ الْخَنْدَقَ:
[البحر الرجز]
نَحْنُ الَّذِينَ بَايَعُوا مُحَمَّدَا … عَلَى الْقِتَالِ مَا بَقِينَا أَبَدَا
وَالنَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ: «اللَّهُمَّ إِنَّ الْعَيْشَ عَيْشُ الْآخِرَةِ، فَاغْفِرْ لِلْأَنْصَارِ وَالْمُهَاجِرَةِ»ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم خندق کھودتے ہوئے یہ رجز پڑھ رہے تھے: ”ہم وہ لوگ ہیں جنہوں نے محمد ﷺ کے دستِ مبارک پر اس بات پر بیعت کی ہے کہ جب تک ہم زندہ ہیں، ہمیشہ جہاد و قتال کرتے رہیں گے“ اور نبی کریم ﷺ ان کے جواب میں فرما رہے تھے: «اللَّهُمَّ إِنَّ الْعَيْشَ عَيْشُ الْآخِرَةِ، فَاغْفِرْ لِلْأَنْصَارِ وَالْمُهَاجِرَةِ» ”اے اللہ! حقیقت میں زندگی تو بس آخرت ہی کی زندگی ہے، پس تو انصار اور مہاجرین کی مغفرت فرما۔“