مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 3291
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، عَنْ ثَابِتٍ ، وَحُمَيْدٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، كَانَ يَقُولُ : اسْتَوُوا - مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلَاثًا - وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ ، إِنِّي لَأَرَاكُمْ مِنْ خَلْفِي كَمَا أَرَاكُمْ مِنْ بَيْنِ يَدَيَّ . وَزَادَ حُمَيْدٌ فِي الْحَدِيثِ : اسْتَوُوا وَتَرَاصُّوا .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ دو یا تین مرتبہ فرمایا کرتے تھے: «اسْتَوُوا» ”برابر ہو جاؤ“ اور ساتھ ہی ارشاد فرماتے: ”اس ذات کی قسم جس کے قبضۂ قدرت میں میری جان ہے! بلاشبہ میں تمہیں اپنے پیچھے سے بھی اسی طرح دیکھتا ہوں جیسے اپنے سامنے سے دیکھتا ہوں“ نیز حمید رحمہ اللہ نے حدیث میں ان الفاظ کا اضافہ کیا ہے کہ آپ ﷺ فرماتے تھے: «اسْتَوُوا وَتَرَاصُّوا» ”برابر ہو جاؤ اور ایک دوسرے کے ساتھ مل کر (جڑ کر) کھڑے ہو۔“