مسند أبي يعلى الموصلي
مسند علي بن أبي طالب رضي الله عنه— علی بن ابی طالب کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: علی بن ابی طالب کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ ، حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ ، حَدَّثَنَا شَيْخٌ مِنْ أَهْلِ الْكُوفَةِ يُقَالُ لَهُ : أَبُو الْمُحَيَّاةِ التَّيْمِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنِي أَبُو مَطَرٍ ، أَنَّ عَلِيًّا ، أَتَى أَصْحَابَ الثِّيَابِ ، فَقَالَ لِرَجُلٍ : بِعْنِي قَمِيصًا بِثَلَاثَةِ دَرَاهِمَ ، قَالَ : فَأَعْطَاهُ ثَوْبًا فَلَبِسَهُ مَا بَيْنَ كَعْبِهِ إِلَى رُصْغِهِ ، فَلَمَّا لَبِسَهُ ، قَالَ : الْحَمْدُ لِلهِ الَّذِي كَسَانِي مِنَ الرِّيَاشِ مَا أُوَارِي بِهِ عَوْرَتِي ، وَأَتَجَمَّلُ بِهِ فِي النَّاسِ ، ثُمَّ قَالَ : كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا لَبِسَ ثَوْبًا قَالَ هَكَذَا .
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ کپڑا فروخت کرنے والوں کے پاس تشریف لائے اور ایک شخص سے فرمایا: ”مجھے تین درہم میں ایک قمیص فروخت کر دو۔“ اس شخص نے آپ کو ایک قمیص دی جسے آپ نے زیبِ تن فرمایا، وہ قمیص آپ کے ٹخنوں سے لے کر کلائیوں تک تھی، جب آپ رضی اللہ عنہ نے اسے پہن لیا تو فرمایا: «الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي كَسَانِي مِنَ الرِّيَاشِ مَا أُوَارِي بِهِ عَوْرَتِي، وَأَتَجَمَّلُ بِهِ فِي النَّاسِ» ”تمام تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں جس نے مجھے پہننے کے لیے ایسا لباس عطا فرمایا جس سے میں اپنا ستر ڈھانپتا ہوں اور لوگوں میں اس کے ذریعے زینت حاصل کرتا ہوں۔“ پھر آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ نبی اکرم ﷺ جب کوئی لباس زیبِ تن فرماتے تو اسی طرح دعا پڑھا کرتے تھے۔