❮
❯
حدیث نمبر: 3269
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، قَالَ : حَدَّثَنِي شُعْبَةُ ، قَالَ : سَمِعْتُ قَتَادَةَ بْنَ دِعَامَةَ ، يُحَدِّثُ عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : قَالَ رَبُّكُمْ : إِذَا تَقَرَّبَ الْعَبْدُ مِنِّي شِبْرًا تَقَرَّبْتُ ذِرَاعًا ، وَإِذَا تَقَرَّبَ ذِرَاعًا تَقَرَّبْتُ بَاعًا ، وَإِذَا أَتَانِي يَمْشِي أَتَيْتُهُ هَرْوَلَةً .
ترجمہ

سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تمہارے رب عزوجل کا ارشادِ گرامی ہے: جب بندہ میری طرف ایک بالشت کے برابر قریب ہوتا ہے تو میں اس کی طرف ایک ہاتھ کے برابر قریب ہو جاتا ہوں، اور جب وہ ایک ہاتھ کے برابر میرے قریب ہوتا ہے تو میں ایک 'باع' (دونوں ہاتھوں کے پھیلاؤ) کے برابر اس کے قریب ہو جاتا ہوں، اور اگر وہ میری طرف چل کر آتا ہے تو میں اس کی طرف دوڑ کر آتا ہوں۔“

حوالہ حدیث مسند أبي يعلى الموصلي / مسند أنس بن مالك / حدیث: 3269
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ :قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح . »
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 7098، وأخرجه مسند أحمد برقم: 11878، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 20575، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 7129، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3255»