مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ قَتَادَةَ ، سَمِعْتُ أَنَسًا ، يَقُولُ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : لَوْ كَانَ لِابْنِ آدَمَ وَادٍ مِنْ مَالٍ لَابْتَغَى إِلَيْهِ ثَانِيًا ، وَلَوْ كَانَ ثَانِيًا لَابْتَغَى إِلَيْهِ ثَالِثًا ، وَلَا يَمْلَأُ جَوْفَ ابْنِ آدَمَ إِلَّا التُّرَابُ ، وَيَتُوبُ اللهُ عَلَى مَنْ تَابَ .
قَالَ أَنَسٌ : فَلَا أَدْرِي أَشَيْءٌ أُنْزِلَ عَلَيْهِ أَوْ قَوْلٌ كَانَ يَقُولُهُ .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: «لَوْ كَانَ لِابْنِ آدَمَ وَادٍ مِنْ مَالٍ لَابْتَغَى إِلَيْهِ ثَانِيًا، وَلَوْ كَانَ ثَانِيًا لَابْتَغَى إِلَيْهِ ثَالِثًا، وَلَا يَمْلَأُ جَوْفَ ابْنِ آدَمَ إِلَّا التُّرَابُ، وَيَتُوبُ اللَّهُ عَلَى مَنْ تَابَ» ”اگر ابنِ آدم کے پاس مال کی ایک وادی ہو تو وہ دوسری کی تمنا کرے گا، اور اگر اس کے پاس دو وادیاں ہوں تو وہ تیسری کی خواہش کرے گا، اور ابنِ آدم کے پیٹ کو صرف (قبر کی) مٹی ہی بھر سکتی ہے، اور جو توبہ کرے اللہ تعالیٰ اس کی توبہ قبول فرماتا ہے۔“ سیدنا انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”مجھے معلوم نہیں کہ یہ کلمات آپ ﷺ پر وحی کے طور پر نازل کیے گئے تھے یا یہ آپ ﷺ کا اپنا کوئی ارشادِ مبارک تھا جو آپ ﷺ فرمایا کرتے تھے۔“