مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 3247
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ ، قَالَ : أَنْبَأَنَا شُعْبَةُ ، وَهِشَامٌ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : ضَحَّى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِكَبْشَيْنِ أَمْلَحَيْنِ أَقْرَنَيْنِ ، يُسَمِّي وَيُكَبِّرُ ، وَقَدْ رَأَيْتُهُ وَاضِعًا عَلَى صِفَاحِهِمَا قَدَمَهُ .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ ﷺ نے دو ایسے مینڈھوں کی قربانی دی جو چتکبرے اور سینگوں والے تھے، آپ ﷺ (ذبح کرتے وقت) اللہ کا نام لیتے اور تکبیر پکارتے تھے، اور میں نے آپ ﷺ کو اس حال میں دیکھا کہ آپ ﷺ نے اپنا قدمِ مبارک ان کے پہلوؤں پر رکھا ہوا تھا۔“