مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 3246
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، قَالَ : حَدَّثَنِي شُعْبَةُ ، قَالَ : سَمِعْتُ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِأُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ حِينَ أُنْزِلَتْ لَمْ يَكُنِ الَّذِينَ كَفَرُوا : إِنَّ اللهَ أَمَرَنِي أَنْ أَقْرَأَ عَلَيْكَ : لَمْ يَكُنِ الَّذِينَ كَفَرُوا ، قَالَ : أَسَمَّانِي لَكَ ؟ قَالَ : نَعَمْ ، قَالَ : فَبَكَى .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے اس وقت جب سورت ﴿لَمْ يَكُنِ الَّذِينَ كَفَرُوا﴾ نازل ہوئی، ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے مجھے حکم دیا ہے کہ میں تمہیں ﴿لَمْ يَكُنِ الَّذِينَ كَفَرُوا﴾ پڑھ کر سناؤں۔“ انہوں نے (حیرت و مسرت سے) عرض کیا: ”کیا اللہ عزوجل نے آپ کے سامنے میرا نام لیا ہے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جی ہاں۔“ (یہ سن کر) وہ رو پڑے۔