مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 3242
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، حَدَّثَنَا شَبَابَةُ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : كَانَ فَزَعٌ بِالْمَدِينَةِ ، فَاسْتَعَارَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَرَسًا لِأَبِي طَلْحَةَ يُقَالُ لَهُ : مَنْدُوبٌ ، قَالَ : فَرَكِبَ ، فَلَمَّا رَجَعَ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مَا رَأَيْنَا مِنْ فَزَعٍ . وَإِنْ وَجَدْنَاهُ لَبَحْرًا .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک مرتبہ مدینہ منورہ میں دشمن کے حملے کا خوف پیدا ہوا تو نبی کریم ﷺ نے سیدنا ابو طلحہ رضی اللہ عنہ کا ایک گھوڑا عاریتاً طلب فرمایا جس کا نام "مندوب" تھا، چنانچہ آپ ﷺ اس پر سوار ہوئے اور جب واپس تشریف لائے تو رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”ہم نے (وہاں) خوف والی کوئی بات نہیں دیکھی اور بے شک ہم نے اس (گھوڑے) کو سمندر کی طرح (تیز رفتار اور رواں) پایا۔“