مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 3230
قَالَ شُعْبَةُ: وَحَدَّثَنَا قَتَادَةُ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، بِنَحْوِهِ، وَزَادَ فِيهِ قَالَ: دَعَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم الْأَنْصَارَ خَاصَّةً قَالَ: «هَلْ فِيكُمْ أَحَدٌ مِنْ غَيْرِكُمْ؟». قَالُوا: لَا، إِلَّا ابْنُ أُخْتٍ لَنَا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم: «ابْنُ أُخْتِ الْقَوْمِ مِنْهُمْ» وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم: «إِنَّ قُرَيْشًا حَدِيثُ عَهْدٍ بِجَاهِلِيَّةٍ، وَإِنِّي أَرَدْتُ أَنْ أَتَأَلَّفَهُمْ فَأَجْبُرَهُمْ»ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے اسی کے مثل روایت مروی ہے جس میں یہ اضافہ ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے خاص طور پر انصار کو طلب فرمایا اور دریافت کیا: ”کیا تمہارے مجمع میں تمہارے سوا کوئی اور بھی موجود ہے؟“ انہوں نے عرض کی: ”نہیں، سوائے ہمارے ایک بھانجے کے۔“ اس پر رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”کسی قوم کا بھانجا (حکماً) انہی میں شمار ہوتا ہے“ اور رسول اللہ ﷺ نے (مزید) فرمایا: ”بے شک قریش کا دورِ جاہلیت ابھی قریب کا ہے (یعنی وہ نو مسلم ہیں)، اس لیے میں نے ارادہ کیا کہ ان کی تالیفِ قلب کروں اور ان کی دلجوئی کروں۔“