مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ، حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ أَبِي التَّيَّاحِ، قَالَ: سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ، قَالَ: لَمَّا كَانَ يَوْمُ الْفَتْحِ وَغَدَتْ قُرَيْشٌ قَالَتِ الْأَنْصَارُ: وَاللَّهِ إِنَّ هَذَا لَعَجَبٌ، إِنَّ سُيُوفَنَا تَقْطُرُ مِنْ دِمَاءِ قُرَيْشٍ، وَإِنَّ غَنَائِمَنَا تُقْسَمُ بَيْنَهُمْ، فَبَلَغَ ذَلِكَ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم، فَأَرْسَلَ إِلَى الْأَنْصَارِ خَاصَّةً فَقَالَ: «مَا هَذَا الَّذِي بَلَغَنِي عَنْكُمْ؟» - قَالَ: وَكَانُوا لَا يَكْذِبُونَ - قَالُوا: هُوَ الَّذِي بَلَغَكَ. قَالَ: «أَمَا تَرْضَوْنَ أَنْ يَذْهَبَ النَّاسُ بِالْغَنَائِمِ وَتَرْجِعُونَ بِرَسُولِ اللَّهِ إِلَى بُيُوتِكُمْ؟» وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم: " لَوْ سَلَكَ النَّاسُ وَادِيًا - أَوْ قَالَ: شِعْبًا - لَسَلَكْتُ شِعْبَ الْأَنْصَارِ "سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب فتح مکہ کا دن ہوا اور قریش کے لوگ آئے تو انصار کہنے لگے: ”اللہ کی قسم! یہ تو بڑی عجیب بات ہے کہ ہماری تلواروں سے اب بھی قریش کا خون ٹپک رہا ہے اور ہمارے غنیمت کے مال انہی میں تقسیم کیے جا رہے ہیں“، جب یہ خبر نبی کریم ﷺ تک پہنچی تو آپ ﷺ نے خاص طور پر انصار کو طلب فرمایا اور پوچھا: ”یہ کیسی بات ہے جو مجھے تمہارے بارے میں پہنچی ہے؟“ — ابو التیاح رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ وہ (صحابہ) کبھی جھوٹ نہیں بولتے تھے — انہوں نے عرض کیا: ”بات وہی ہے جو آپ ﷺ تک پہنچی ہے“، آپ ﷺ نے فرمایا: ”کیا تم اس پر خوش نہیں ہو کہ لوگ مالِ غنیمت لے کر جائیں اور تم اللہ کے رسول ﷺ کو اپنے ساتھ اپنے گھروں کو لے کر لوٹو؟“ اور رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اگر تمام لوگ کسی ایک وادی — یا فرمایا کہ کسی گھاٹی — کا راستہ اختیار کریں، تو میں انصار کی گھاٹی کا راستہ اختیار کروں گا“۔