مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 3223
حَدَّثَنَا بَهْزٌ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، حَدَّثَنَا قَتَادَةُ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ: كَانَ بِالْمَدِينَةِ فَزْعَةٌ، فَاسْتَعَارَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم فَرَسًا لِأَبِي طَلْحَةَ يُقَالُ لَهُ: مَنْدُوبٌ، فَرَكِبَهُ وَقَالَ: «مَا رَأَيْنَا مِنْ فَزَعٍ، وَإِنْ وَجَدْنَاهُ لَبَحْرًا»ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک مرتبہ مدینہ منورہ میں (دشمن کے حملے کا) کچھ خوف پیدا ہوا تو نبی اکرم ﷺ نے سیدنا ابو طلحہ رضی اللہ عنہ سے ایک گھوڑا عاریتاً طلب فرمایا جسے ’مندوب‘ کہا جاتا تھا، آپ ﷺ اس پر سوار ہوئے اور (واپسی پر) ارشاد فرمایا: ”ہم نے خوف کی کوئی بات نہیں دیکھی اور یقیناً ہم نے اس گھوڑے کو سمندر کی طرح (تیز رفتار) پایا ہے۔“