مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 3206
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ ، حَدَّثَنَا عَاصِمُ بْنُ هِلَالٍ ، حَدَّثَنَا هَمَّامٌ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ، قَالَ : إِنَّ قَوْمًا يَخْرُجُونَ مِنَ النَّارِ بَعْدَمَا يُصِيبُهُمْ سَفْعٌ مِنْهَا ، فَيَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ يُسَمَّوْنَ الْجَهَنَّمِيِّينَ .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”یقیناً کچھ لوگ جہنم کی آگ سے اس حال میں نکلیں گے کہ آگ کی تپش نے انہیں جھلسا دیا ہوگا، پھر وہ جنت میں داخل ہوں گے اور انہیں (اہلِ جنت کی جانب سے) ’جہنمی‘ کے لقب سے پکارا جائے گا۔“