مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 3203
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ ، حَدَّثَنَا مُعَاذٌ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَدُورُ عَلَى نِسَائِهِ فِي السَّاعَةِ مِنَ اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ ، وَهُنَّ إِحْدَى عَشْرَةَ ، فَقُلْتُ لِأَنَسٍ : وَهَلْ كَانَ يُطِيقُ ذَلِكَ ؟ قَالَ : كُنَّا نَتَحَدَّثُ أَنَّهُ أُعْطِيَ قُوَّةَ ثَلَاثِينَ .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ رات یا دن کی ایک گھڑی میں اپنی ازواجِ مطہرات کے پاس تشریف لے جاتے تھے، اور ان کی تعداد گیارہ تھی۔ راوی کہتے ہیں: میں نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے پوچھا: ”کیا آپ ﷺ اس کی طاقت رکھتے تھے؟“ انہوں نے فرمایا: ”ہم آپس میں بیان کرتے تھے کہ آپ ﷺ کو تیس مردوں کی قوت عطا کی گئی تھی۔“