مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَهْدِيٍّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ فِي قَوْلِهِ : عَبَسَ وَتَوَلَّى جَاءَ ابْنُ أُمِّ مَكْتُومٍ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ يُكَلِّمُ أُبَيَّ بْنَ خَلَفٍ ، فَأَعْرَضَ عَنْهُ ، فَأَنْزَلَ اللهُ : عَبَسَ وَتَوَلَّى ، قَالَ : فَكَانَ النَّبِيُّ بَعْدَ ذَلِكَ يُكْرِمُهُ ، قَالَ قَتَادَةُ : وَأَخْبَرَنِي أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ ، قَالَ : رَأَيْتُهُ يَوْمَ الْقَادِسِيَّةِ وَعَلَيْهِ دِرْعٌ وَمَعَهُ رَايَةٌ سَوْدَاءُ يَعْنِي ابْنَ أُمِّ مَكْتُومٍ .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فرمان ﴿عَبَسَ وَتَوَلَّى﴾ کی تفسیر میں انہوں نے بیان کیا کہ سیدنا ابن ام مکتوم رضی اللہ عنہ نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے، اس وقت آپ ﷺ (مشرک سردار) ابی بن خلف سے گفتگو میں مصروف تھے، چنانچہ آپ ﷺ نے ان سے رخِ مبارک پھیر لیا، جس پر اللہ تعالیٰ نے یہ آیات نازل فرمائیں: ﴿عَبَسَ وَتَوَلَّى﴾ ”اس نے ماتھے پر بل ڈالے اور منہ موڑ لیا“، سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ: ”اس کے بعد نبی کریم ﷺ ہمیشہ ان کی بہت زیادہ تکریم و عزت افزائی فرمایا کرتے تھے“، قتادہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ مجھے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے خبر دی کہ: ”میں نے جنگِ قادسیہ کے دن سیدنا ابن ام مکتوم رضی اللہ عنہ کو دیکھا، وہ زرہ پہنے ہوئے تھے اور ان کے پاس سیاہ رنگ کا جھنڈا تھا“۔