❮
❯
حدیث نمبر: 3104
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا هَمَّامٌ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ رَجُلًا أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ عَلَى الْمِنْبَرِ ، فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللهِ ، اسْتَسْقِ اللهَ لَنَا ، فَاسْتَسْقَى ، فَمَا نَرَى فِي السَّمَاءِ قَزَعَةً ، فَمُطِرْنَا فَمَا جَعَلَتْ تُقْلِعُ إِلَّا وَلَابَتَاهَا تُمْطِرُ ، فَلَمَّا كَانَتِ الْجُمُعَةُ ، قَامَ إِلَيْهِ ذَلِكَ الرَّجُلُ أَوْ غَيْرُهُ ، فَقَالَ : ادْعُ اللهَ أَنْ يَرْفَعَهَا ، قَالَ : فَجَعَلْتُ أَنْظُرُ إِلَى السَّحَابِ يَنْشَقُّ شِمَالًا وَيَمِينًا حَوْلَ الْمَدِينَةِ ، وَلَمْ يُمْطِرْ فِي جَوْفِهَا قَطْرَةً .
ترجمہ

سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”ایک شخص نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا جبکہ آپ ﷺ منبر پر تشریف فرما تھے، اس نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! اللہ تعالیٰ سے ہمارے لیے بارش کی دعا فرمائیے“، چنانچہ آپ ﷺ نے بارش کی دعا فرمائی؛ (سیدنا انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ) اس وقت آسمان پر بادل کا ایک ٹکڑا بھی نظر نہیں آ رہا تھا، پھر ایسی بارش ہوئی جو تھمنے کا نام نہ لیتی تھی یہاں تک کہ مدینہ کے دونوں اطراف (پتھریلے میدانوں) میں بارش برس رہی تھی، پھر جب اگلا جمعہ آیا تو وہی شخص یا کوئی دوسرا شخص آپ ﷺ کے سامنے کھڑا ہوا اور عرض کیا: ”اللہ تعالیٰ سے دعا فرمائیے کہ وہ اسے (بارش کو) اب ہم سے روک دے“، (سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ) میں بادلوں کو دیکھ رہا تھا کہ وہ مدینہ کے گرد دائیں اور بائیں جانب پھٹ کر ہٹ رہے تھے اور شہر کے اندر بارش کا ایک قطرہ بھی نہیں گر رہا تھا“۔

حوالہ حدیث مسند أبي يعلى الموصلي / مسند أنس بن مالك / حدیث: 3104
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ :قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح . »
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 890، 891، 967، 968، 969، 970، 971، 972، 973، 975، 986، 3389، 5742، 5982، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 897، وأخرجه سنن النسائي برقم: 1504، 1515، 1516، 1517، 1518، 1527، 1528، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 1174، وأخرجه مسند أحمد برقم: 13154، وأخرجه فتح الباري برقم: 625، 967، 972، 974، 975، 984، 5982، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 1260، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13392، 27، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 22، 56، 259، 260، 261، 596، 1001، 1288، 2622، 3431، 3557، 5852، 5865، 7615، 8809، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 12753، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3092»