مسند أبي يعلى الموصلي
مسند علي بن أبي طالب رضي الله عنه— علی بن ابی طالب کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: علی بن ابی طالب کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 310
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ مُوسَى بْنِ أَبِي عَائِشَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زُرَيْرٍ، قَالَ: قَالَ عَلِيٌّ لِلْعَبَّاسِ: قُلْ لِلنَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم أَنْ يُعْطِيَكَ الْخِزَانَةَ، فَسَأَلَهُ الْعَبَّاسُ، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم: " أُعْطِيكُمْ مَا هُوَ خَيْرٌ لَكُمْ مِنْ ذَلِكَ: مَاتُرْزَؤُكُمْ وَلَا تُرْزَءُونَهَا ". فَأَعْطَاهُمُ السِّقَايَةَترجمہ
عبد اللہ بن زریر رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے سیدنا عباس رضی اللہ عنہ سے کہا: ”آپ نبی کریم ﷺ سے عرض کریں کہ وہ آپ کو (بیت اللہ کی) کلید برداری کا منصب عطا فرما دیں“، چنانچہ سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے آپ ﷺ سے اس کی درخواست کی تو نبی کریم ﷺ نے ان سے ارشاد فرمایا: ”میں تمہیں وہ چیز عطا کرتا ہوں جو تمہارے لیے اس سے بہتر ہے: یہ وہ خدمت ہے جس میں نہ تم لوگوں کے مال کا کوئی نقصان کرو گے اور نہ لوگ تمہارے مال میں کمی کا باعث بنیں گے“، چنانچہ آپ ﷺ نے انہیں سقایہ (حجاج کو پانی پلانے کی خدمت) تفویض فرما دی۔