مسند أبي يعلى الموصلي
مسند علي بن أبي طالب رضي الله عنه— علی بن ابی طالب کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: علی بن ابی طالب کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 309
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ الزُّبَيْرِ ، حَدَّثَنَا مِسْعَرٌ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ مَيْسَرَةَ ، عَنِ النَّزَّالِ بْنِ سَبْرَةَ ، قَالَ : أُتِيَ عَلِيٌّ بِمَاءٍ فَشَرِبَ قَائِمًا ، ثُمَّ قَالَ : إِنَّ نَاسًا يَكْرَهُونَ الشُّرْبَ قَائِمًا ، وَإِنِّي رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَشْرَبُ قَائِمًا ، ثُمَّ أُتِيَ بِمَاءٍ فَتَمَسَّحَ بِهِ ، ثُمَّ قَالَ : هَذَا وُضُوءُ مَنْ لَمْ يُحْدِثْ .
ترجمہ
النزال بن سبرہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی خدمت میں پانی پیش کیا گیا تو انہوں نے اسے کھڑے ہو کر نوش فرمایا، پھر ارشاد فرمایا کہ ”بے شک کچھ لوگ کھڑے ہو کر پانی پینے کو ناپسند کرتے ہیں، حالانکہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو کھڑے ہو کر پانی پیتے ہوئے دیکھا ہے“، پھر ان کے پاس دوبارہ پانی لایا گیا تو انہوں نے اس سے (اعضاء پر) مسح کیا اور فرمایا کہ «هَذَا وُضُوءُ مَنْ لَمْ يُحْدِثْ» ”یہ اس شخص کا وضو ہے جس کا وضو ابھی ٹوٹا نہ ہو“۔