❮
❯
حدیث نمبر: 3099
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا هَمَّامٌ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى عَنِ الْوِصَالِ ، قَالَ : فَقِيلَ لَهُ : إِنَّكَ تُوَاصِلُ ، قَالَ : إِنِّي أَبِيتُ يُطْعِمُنِي وَيَسْقِينِي .
ترجمہ

سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے وصال (یعنی بغیر افطار کیے مسلسل کئی روزے رکھنے) سے منع فرمایا، تو آپ ﷺ سے عرض کیا گیا کہ آپ خود تو وصال فرماتے ہیں؟ اس پر آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”میں تو ایسی حالت میں رات بسر کرتا ہوں کہ میرا رب مجھے کھلاتا اور پلاتا ہے۔“

حوالہ حدیث مسند أبي يعلى الموصلي / مسند أنس بن مالك / حدیث: 3099
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ :قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح . »
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى سابقًا [برقم 2874]»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 1860، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1104، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 778، وأخرجه مسند أحمد برقم: 13170، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1704، وأخرجه فتح الباري برقم: 667، 1077، 1860، 1865، 6240، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 2069، 2070، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 7292، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3087»